لاہور (پنجاب پوسٹ) جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی ٹیکس کے خلاف اسلام آباد مارچ کے پلان کو حتمی شکل دے دی۔اتوار 20 ستمبر کو جماعت اسلامی کے اسلام آباد مارچ کا آغاز کراچی سے ٹرین مارچ کی صورت میں ہو گا۔
زرائع کے کہنا ہے 20 ستمبر کی رات کو مارچ سکھر میں قیام کرئے گا اور 21 ستمبر کو سکھر سے اسلام آباد مارچ بزریعہ ٹرین ملتان پہنچے گا،پھر 21 ستمبر کی راتمارچ ملتان میں قیام کرئے گا اور22 ستمبر کو ملتان اسلام آباد مارچ روڈ کارواں کی صورت میں لاہور کے لیے روانہ ہوگا۔
22 ستمبر کی رات اسلام آباد مارچ کا قافلہ لاہور میں قیام کرئے گا اور 23 ستمبر کو لاہور سے اسلام آباد کے لیے اسلام آباد مارچ بذریعہ جی روڈ روانہ ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:کیا اسلام آباد کے بعد پنجاب میں بھی سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جائے گا ؟









