ایران امریکہ جنگ ، جنگ کو پھیلانے کیلئے یمن میں حوثیوں کو متحرک کیا گیا، امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث

لاہور(پنجاب پوسٹ) جمعیت اہلِ حدیث کے مرکزی امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا ہے کہ خلیج میں جاری ایران امریکہ جنگ کو خاصا وقت گزر چکا ہے، تاہم اس کے اثرات پوری دنیا سمیت پاکستان پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔ جنگ کے باعث عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کا براہِ راست اثر عام آدمی پر پڑ رہا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا کہ امریکہ کا ایجنڈا تھا کہ اس جنگ میں مسلم ممالک کو بھی گھسیٹا جائے، تاہم پاکستان نے جنگ رکوانے میں اہم کردار ادا کیا، جس سے عالمی سطح پر پاکستان کی عزت میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ یمن میں حوثیوں کو متحرک کیا گیا اور انہوں نے سعودی عرب پر حملہ کیا۔ گزشتہ روز بھی حوثیوں کی جانب سے میزائل حملے میں دو نمازی زخمی ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ کی صورتحال نے پاکستان کے لیے سکون کا سانس لینا مشکل کر دیا ہے اور ہر روز تیل کی قیمت میں اضافے سے عام آدمی شدید متاثر ہو رہا ہے۔

حافظ عبدالکریم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سعودی عرب، ترکی اور پاکستان کے معاہدے کے تحت سعودی عرب پر حملے بند کروانے کے لیے مؤثر کردار ادا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت براہِ راست افواج نہیں بھیجتی تو ہمیں سعودی عرب کے دفاع کے لیے جانے کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ ختم کیا جائے، عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے بجلی کی قیمتیں کم کی جائیں اور مہنگائی پر قابو پایا جائے۔

مرکزی امیر جمعیت اہلِ حدیث نے کہا کہ نئے صوبے بنانے سے پہلے مہنگائی کم کرنے اور عوام کو بنیادی ریلیف فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

حافظ عبدالکریم نے اعلان کیا کہ 15 نومبر کو مینارِ پاکستان لاہور میں اہلِ حدیث کانفرنس منعقد کی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے