”اپنی چھت، اپنا گھر“ کو اقوام متحدہ کے عالمی اسکرول آف آنر ایوارڈ کے لیے نامزد کر دیا گیا

لاہور(پنجاب پوسٹ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فلیگ شپ ہاؤسنگ پروگرام ”اپنی چھت، اپنا گھر“ نے ایک اور عالمی اعزاز کے لیے جگہ بنا لی۔ پروگرام کو کم آمدن والے خاندانوں کے لیے محفوظ اور مناسب رہائش کی فراہمی کے اعتراف میں اقوام متحدہ کے ہیبی ٹیٹ (UN-Habitat) اسکرول آف آنر ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

دنیا بھر کے منصوبوں کے مسابقتی اور جامع جائزے کے بعد ”اپنی چھت، اپنا گھر“ کو دنیا کے پانچ کامیاب ترین ہاؤسنگ پروگرامز میں شامل کیا گیا، جبکہ اقوام متحدہ کی جانب سے ہر سال دنیا بھر سے صرف پانچ پروگرام اس ایوارڈ کے لیے منتخب کیے جاتے ہیں۔ ایوارڈ 5 اکتوبر کو ورلڈ ہیبی ٹیٹ ڈے کی عالمی تقریب کے موقع پر پیش کیا جائے گا، جبکہ مسقط، عمان میں 6 سے 8 اکتوبر تک ہاؤسنگ اور شہری ترقی سے متعلق سیمینارز اور ورکشاپس بھی ہوں گی۔

پروگرام کے تحت اب تک 2 لاکھ سے زائد گھروں کی تعمیر کے لیے 260 ارب روپے کے قرضے جاری کیے جا چکے ہیں۔ ”اپنی چھت، اپنا گھر“ کو پاکستان کی پہلی اور سب سے بڑی مکمل ڈیجیٹل ہاؤسنگ فنانس اسکیم ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

پہلے مرحلے میں 134,439 گھروں کے لیے 196 ارب روپے سے زائد کے قرضے جاری ہوئے، جبکہ دوسرے مرحلے میں 65 ہزار گھروں کے لیے 62 ارب روپے سے زائد کے قرضے جاری کیے گئے۔ حکام کے مطابق تقریباً سوا لاکھ خاندان پروگرام کے تحت تعمیر ہونے والے گھروں میں منتقل بھی ہو چکے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے