وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر 13 روز میں پنجاب پولیس کے 791 اہلکار پکڑے گئے ،کیا سزائیں دی گئیں ؟

لاہور(پنجاب پوسٹ)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے میں کرپشن اور کرپٹ سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے، پنجاب کے سرکاری اداروں اور پولیس میں بدعنوان عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔
عظمیٰ بخاری کے مطابق گزشتہ 13 دنوں کے دوران پنجاب پولیس کے 791 افسران و اہلکاروں کے خلاف کرپشن پر کارروائی کی گئی۔ 78 اہلکاروں کو نوکری سے برخاست، 60 کو معطل اور 230 کو لائن حاضر کیا گیا، جبکہ 79 اہلکاروں کے رینک میں تنزلی اور گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ 274 اہلکاروں کے خلاف انکوائریاں جاری ہیں جبکہ 70 اہلکاروں کے خلاف کریمنل مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرو ٹالرنس پالیسی ہے اور پنجاب میں کرپشن و کرپٹ عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کرپٹ سرکاری اہلکاروں کے خلاف شکایات کرنے والے شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کو کرپشن سے مکمل پاک کرنا مریم نواز کا مشن ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے