پنجاب میں بھٹوں کیخلاف کارروائیاں، 30 روز میں 158 مسمار، کن شہروں میں خلاف ورزیاں ہورہی تھیں؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نے اسموگ اور فضائی آلودگی کے ذرائع کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرتے ہوئے گزشتہ 30 روز کے دوران صوبے بھر میں اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا۔ 54 اگست سے 15 ستمبر 2026 تک 7,953 بھٹوں اور متعلقہ یونٹس کی چیکنگ کی گئی، جبکہ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر 158 اینٹوں کے بھٹے مسمار کر دیے گئے۔

محکمہ تحفظ ماحول کے اعدادوشمار کے مطابق کارروائیوں کے دوران 69 یونٹس سیل، 110 ایف آئی آرز درج اور مجموعی طور پر 1 کروڑ 43 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ مختلف اضلاع میں بھٹوں کے خلاف کارروائیوں میں بھکر میں 24، بہاولپور میں 17، سرگودھا میں 13، جہلم اور اوکاڑہ میں 12،12 جبکہ ملتان میں 10 بھٹے مسمار کیے گئے۔

محکمہ تحفظ ماحول کی جانب سے صنعتی یونٹس اور آلودگی کے دیگر بڑے ذرائع کے خلاف بھی کریک ڈاؤن جاری ہے، جبکہ دھواں چھوڑنے والے یونٹس، گردوغبار اور دیگر ماحولیاتی خلاف ورزیوں کے خلاف فیلڈ کارروائیاں اسموگ سیزن سے قبل مزید تیز کی جا رہی ہیں۔

ان کارروائیوں کے ساتھ لاہور کے فضائی معیار کی صورتحال بھی مسلسل مانیٹر کی جا رہی ہے۔ فراہم کردہ تازہ اعدادوشمار کے مطابق لاہور کا AQI 106 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عالمی ایئر کوالٹی ڈیٹا میں بھی لاہور کے AQI میں وقت کے ساتھ اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے، جس پر ہوا کی رفتار اور سمت سمیت موسمی عوامل اثرانداز ہوتے ہیں۔

موجودہ صورتحال میں ہواؤں کا رخ اور رفتار فضائی آلودگی کے پھیلاؤ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ محکمہ تحفظ ماحول کی جانب سے صنعتی اخراج، بھٹوں اور دیگر مقامی ذرائع پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ حکام کے مطابق مقامی آلودگی کے ذرائع کو کنٹرول کرنے کے ساتھ موسمی حالات بھی سازگار رہیں تو لاہور کا فضائی معیار مزید بہتر ہو کر AQI کے نسبتاً بہتر درجے کی طرف جا سکتا ہے۔

ڈی جی تحفظ ماحول پنجاب عبداللہ نیر شیخ کے مطابق آلودگی کے بڑے ذرائع کے خلاف کارروائیوں میں تسلسل برقرار رکھا جائے گا اور ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے بھٹوں اور صنعتی یونٹس کے خلاف بلاامتیاز ایکشن جاری رہے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے