چنیوٹ(پنجاب پوسٹ)چنیوٹ میں نہم جماعت کے سالانہ امتحانات میں بورڈ کی اوسط کارکردگی سے کم اور غیر تسلی بخش نتائج دینے والے سکولوں کے خلاف محکمہ تعلیم نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
ناقص نتائج پر 65 سکول سربراہان سے فوری طور پر ایکسپلینیشن طلب کر لی گئی ہے، جبکہ متعلقہ سکولوں کے 500 سے زائد اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کے وزیر تعلیم "ماسٹر ” بن گئے ،پہلی کلاس کہاں لی اور بچوں کو کیا سبق پڑھایا ؟
محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق نتائج میں غفلت، عدم توجہی اور ناقص کارکردگی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ خراب نتائج دینے والے سکول ہیڈز اور متعلقہ اساتذہ کے خلاف پیڈا ایکٹ (PEEDA Act) کے تحت سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ تعلیمی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور بورڈ کے مقررہ معیار سے کم نتائج دینے والے سکولوں کے خلاف تادیبی اقدامات بلاامتیاز جاری رہیں گے۔ کارروائی کا مقصد تعلیمی کارکردگی بہتر بنانا اور آئندہ امتحانات میں نتائج کا معیار بلند کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:یو ای ٹی لاہور ، گرمیوں کی تعطیلات ختم ، تعلیمی سرگرمیاں بحال









