لاہور(پنجاب پوسٹ) یو ای ٹی لاہور میں گرمیوں کی تعطیلات اختتام پذیر، تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں۔ جبکہ نئے داخل ہونے والے انڈر گریجویٹ، ماسٹر، ایم فل اور پی ایچ ڈی طلباء کی کلاسز کا بھی باقاعدہ آغاز ہوگیا۔
وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر نے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور نئے طلباء سے ملاقات کرکے انہیں یونیورسٹی میں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے تدریسی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور طلباء کو محنت، نظم و ضبط اور تحقیق پر توجہ دینے کی تلقین کی۔
وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے ہاسٹلز کا بھی دورہ کیا اور طلباء کو فراہم کی جانے والی رہائشی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے طلباء کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی










