چیچہ وطنی (پنجاب پوسٹ) تھانہ صدر کی حدود جھنگی سیال میں دیہاتیوں نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی۔چیچہ وطنی، نواحی گاؤں 109/7R کے رہائشی زبیر نامی شخص سے مبینہ طور پر ڈکیتی کی کوشش کی۔
چیچہ وطنی، موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم ڈاکوؤں نے شہری کو گن پوائنٹ پر روکنے کی کوشش کی۔چیچہ وطنی،دونوں ڈاکوؤں نے شہری سے نقدی، موبائل فون اور موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی۔
چیچہ وطنی،اسی دوران مبینہ طور پر ایک ڈاکو نے پسٹل کو لوڈ کرتے ہوئے گولی اپنے ہی نیفے میں چلا دی۔چیچہ وطنی،دیہاتیوں نے جرآت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرار ہونے والے دونوں ڈاکوؤں کو پکٹر کر پولیس کے حوالے کر دیا۔چیچہ وطنی، پولیس تھانہ صدر نے زخمی ڈاکو کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی۔
یہ بھی پڑھیں:دیپالپور ،سی سی ڈی مقابلہ ،ایک ڈاکو ہلاک ، 2 فرار













