دیپالپور(پنجاب پوسٹ) تھانہ صدر کے علاقہ پھلروان کمبوہ میں سی سی ڈی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک، دو ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ہلاک ڈاکو کی تاحال شناخت نہ ہو سکی، لاش قبضے میں لے لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:جائیداد کا لالچ ، بیوی کی مدد سے 80 سالہ باپ کو قتل کرنے والا سفاک بیٹا کیسے پکڑا گیا ؟
ہلاک ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔سی سی ڈی پولیس نے ناکہ لگا رکھا تھا، ڈاکوؤں نے اچانک فائرنگ کر دی۔فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری کر دیا گیا۔










