لاہور(پنجاب پوسٹ)لاہور میں نوجوانوں کو آن لائن کاروبار، فری لانسنگ اور جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے روشناس کرانے کے لیے ’’اپنا کماؤ‘‘ پروگرام کے زیرِ اہتمام سیمینار منعقد کیا گیا۔ مرکزی مسلم لیگ کے ہیڈ آفس میں ہونے والے سیمینار میں لاہور بھر سے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
سیمینار میں ’’اپنا کماؤ‘‘ پروگرام کے ڈائریکٹر ملک وقاص سعید نے خصوصی شرکت کی، جبکہ شرکاء کو آن لائن کاروبار، فری لانسنگ اور ڈیجیٹل اکانومی کے ذریعے روزگار کے مواقع کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:یو ای ٹی لاہور ، گرمیوں کی تعطیلات ختم ، تعلیمی سرگرمیاں بحال
مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نوجوان آبادی جدید ڈیجیٹل ہنر حاصل کرکے نہ صرف اپنے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرسکتی ہے بلکہ ملکی معیشت اور جی ڈی پی میں بھی اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔
اس موقع پر ’’اپنا کماؤ‘‘ پروگرام لاہور کے صدر عمار یاسر نے اعلان کیا کہ پروگرام کو لاہور کی ہر یونین کونسل تک لے جایا جائے گا، جہاں شہریوں بالخصوص نوجوانوں کو مفت آن لائن ارننگ کورسز اور جدید ڈیجیٹل ہنر کی تربیت فراہم کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:حافظ احمد جمال صدیقی، پبلک ریلیشنز آفیسر، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی، لاہور










