لاہور ، دوران سفر منشیات کی فراہمی ،پبلک ٹرانسپورٹ میں ۔ریوڑیوں کی آڑ میں منشیات کیسے سپلائی ہورہی تھی ؟

لاہور(پنجاب پوسٹ)ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر لاہور کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی اور چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی دوران مجاہد اسکواڈ ناکہ عبدالستار ایدھی پر پبلک ٹرانسپورٹ میں منشیات کی سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

ترجمان کے مطابق ناکے پر جوانوں نے پبلک ٹرانسپورٹ کی چیکنگ کے دوران ایک شخص کی مشکوک حرکات دیکھ کر اسے گرفتار کیا۔ تلاشی لینے پر ملزم کے قبضے سے 900 گرام چرس برآمد ہوئی، جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ناظم قصور سے لاہور منشیات سپلائی کرنے کی کوشش کر رہا تھا اور پہلے سے ریکارڈ یافتہ ہے۔ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے چوہنگ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

ایس پی موبائلز بلال احمد نے کارروائی میں حصہ لینے والے ناکہ انچارج اور جوانوں کو شاباش دی اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مشتبہ افراد ہوں یا گاڑیاں، مکمل چیکنگ کے بغیر لاہور میں داخلہ ممکن نہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے