اوکاڑہ(پنجاب پوسٹ)اوکاڑہ میں تھانہ صدر پولیس نے غیر قانونی آتش بازی اور آتش گیر مواد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد کرلیا، جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی ایس ایچ او تھانہ صدر محمد اقبال زاہد کی سربراہی میں کی گئی۔
پولیس نے ملزم امجد کے قبضے سے 161 تیار شدہ چھرلیاں، 4 پٹاخہ بوکس، 50 تیار شدہ انار اور 100 خالی انار پٹاخے برآمد کیے، جبکہ دیگر آتش بازی اور آتش گیر سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ ڈی پی او اوکاڑہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی آتش گیر مواد رکھنے اور تیار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔










