لاہور (پنجاب پوسٹ) خواتین اور بچوں سے متعلق 13 مقدمات میں مطلوب ملزمان لاہور پولیس کے فوری رسپانس پر گرفتار کر لئیے گئیے ہیں۔سات سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم کاشف گلبرگ پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
نوانکوٹ پولیس نے بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کے الزام میں ملزم حمزہ کو گرفتار کیا ہے۔ساندہ اور مصطفیٰ ٹاؤن میں بچوں سے بدفعلی کی کوشش کے مقدمات درج، ملزمان احمد اور عرفان گرفتار ہو گئے۔
ڈیفنس سی پولیس نے خاتون سے مبینہ زیادتی کی کوشش کے الزام میں ملزم عبدالودود کو گرفتار کر لیا ہے۔نوانکوٹ پولیس نے خاتون سے مبینہ زیادتی کی کوشش کے الزام میں ملزم حسن کو گرفتار کیا ہے۔
خواتین پر تشدد کے مختلف واقعات میں 7 ملزمان گرفتار، قانونی کارروائی جاری ہے۔شیراکوٹ، نولکھا، فیکٹری ایریا، کوٹ لکھپت، نوانکوٹ اور مانگا منڈی پولیس کی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق والدین کی بروقت توجہ بچوں کو جرائم اور استحصال سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔خواتین اور بچوں کا تحفظ لاہور پولیس کی ترجیحات میں شامل۔











