لاہور (پنجاب پوسٹ) گورنرپنجاب سردار سلیم حیدرخان کا پنجاب کی پبلک سیکٹر میڈیکل یونیورسٹیز میں نئے تعینات ہونے والے وائس چانسلرز کے امیدواران کے انٹرویوز,گورنر پنجاب تمام امیدواروں سے فردا فردا ملے اور تفصیلی انٹرویوز کیے.
گورنر پنجاب نے انٹرویوز کے بعد وائس چانسلرز کی تعیناتی کی سمری کی منظوری دے دی.وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد پانچ نام تجویز کیے گئے ہیں۔نئے تعینات ہونے والے وائس چانسلرز کے امیدواروں کی سمری گورنر ہاؤس موصول ہوئی تھی ۔
گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرخان نے کہا تعلیمی اداروں میں سفارشی کلچر کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے۔ میں میرٹ اور شفافیت کی بالادستی پر یقین رکھتا ہوں۔ پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیز قدیمی درسگاہیں ہیں۔ایسے اداروں کے سربراہان کی تعیناتی پر کسی قسم کی سفارش یا سمجھوتہ نہیں ہوگا
پروفیسرمحمود ایاز،پروفیسر سید اصغر نقوی،پروفیسر طیبہ وسیم،پروفیسر محمد معین،پروفیسر زُہرا خان،میجر جنرل سہیل صابر،پروفیسر معروف عزیز خان،میجر جنرل سہیل،پرویسر طارق اقبال ، پروفیسر جہانگیر سرور نے پبلک میڈیکل یونیورسٹیوں کے انٹرویو میں شرکت کی










