پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 15 ارب ڈالر تک کیسے پہنچائی جارہی ہیں ؟

لاہور(پنجاب پوسٹ)لاہور میں لمز کے زیر اہتمام امریکی بزنس فورم کے اجلاس میں پاکستان کی آئی ٹی صنعت کے مستقبل، ڈیجیٹلائزیشن، عالمی منڈی تک رسائی اور ہنرمند افرادی قوت کی تیاری پر اہم پالیسی گفتگو ہوئی۔ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ حکومت آئی ٹی برآمدات کو 15 ارب ڈالر تک لے جانے کے ہدف پر کام کر رہی ہے۔

WhatsApp Image 2026 09 14 at 6.01.41 PM

وفاقی وزیر نے بتایا کہ حکومت ڈیجیٹل شناخت اور پاکستان ڈیٹا ایکسچینج سمیت مختلف ڈیجیٹل منصوبوں پر پیش رفت کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے شعبے کی ترقی کے لیے سرکاری اداروں اور نجی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے درمیان موجود رابطے کے خلا کو ختم کرنا ضروری ہے۔

شزا فاطمہ خواجہ کے مطابق حکومت کو ٹیکنالوجی کے شعبے میں نجی کمپنیوں کی مہارت سے مؤثر فائدہ اٹھانے کے لیے اپنی ضروریات اور مسائل کو زیادہ واضح انداز میں بیان کرنا ہوگا۔ انہوں نے جامعات میں ہونے والے آخری سال کے تحقیقی منصوبوں کو حقیقی دنیا کے مسائل کے حل، نئی مصنوعات کی تیاری اور تجارتی سرگرمیوں سے جوڑنے پر بھی زور دیا۔

اجلاس میں ماہرین نے حکومت، کاروباری شعبے اور جامعات کے درمیان مضبوط تعاون کو پاکستان کی آئی ٹی صنعت میں جدت، ترقی، روزگار کے مواقع اور عالمی مسابقت بڑھانے کے لیے اہم قرار دیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے