پنجاب کا بڑا اعزاز ، ایک دن میں 1 لاکھ 26 ہزار شہریوں نے جان بچانے کی تربیت حاصل کرلی، کس شہر میں کتنے لائف سیورز ہیں؟

لاہور( پنجاب پوسٹ ) ورلڈ فرسٹ ایڈ ڈے کے موقع پر ریسکیو 1122 کی جانب سے پنجاب بھر میں پاک لائف سیور پروگرام کے تحت شہریوں کو زندگی بچانے کی عملی تربیت دینے کی مہم کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایک ہی روز 1 لاکھ 26 ہزار 284 شہریوں نے تربیت حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں اب تک 3 لاکھ سے زائد فائر ایمرجنسیز پر رسپانس کیا جا چکا ہے، ڈاکٹر رضوان نصیر

ڈاکٹر رضوان نصیر کے مطابق ایک دن میں اتنی بڑی تعداد میں شہریوں کا عملی تربیت حاصل کرنا عالمی اعزاز ہے۔ انہوں نے تاریخی مہم میں تعاون کرنے پر محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کا شکریہ ادا کیا۔

ڈاکٹر رضوان نصیر نے بتایا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں شہریوں کو سی پی آر اور بلیڈنگ کنٹرول کی تربیت فراہم کی گئی۔ ضلع لیہ 10 ہزار 183 شہریوں کو تربیت دے کر پہلے نمبر پر رہا، جبکہ ملتان 6 ہزار 244 شہریوں کے ساتھ دوسرے اور خانیوال 6 ہزار 11 شہریوں کی تربیت کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

مزید پڑھیں : ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے: انسانیت کے نام ایک عالمی دن

انہوں نے تمام ضلعی ریسکیو افسران اور لائف سیور انسٹرکٹرز کو کامیاب مہم پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ہنگامی صورتحال میں زندگی بچانے کی بنیادی تربیت دینا معاشرے کیلئے انتہائی اہم اقدام ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے