لاہور (پنجاب پوسٹ) تھرمل ڈرونز سے دھویں اور آلودگی کے ذرائع کی براہِ راست نشاندہی، خلاف ورزی کرنے والوں کا تعاقب شروع کر دیا گیا۔ڈرون آلودگی کا منبع تلاش کرے گا، فیلڈ ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ کر قانون کے مطابق کارروائی کریں گی
گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب بھر میں 243 صنعتی یونٹس کی انسپکشن، لاہور میں 28 یونٹس چیک کیے گئے ہیں۔پنجاب بھر میں 366 اینٹوں کے بھٹوں کی بھی سخت نگرانی، خلاف ورزی پر کارروائی جاری ہے
233 ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس میں سکشن ہڈز کی چیکنگ جاری ہے ، ماحولیاتی قوانین پر سمجھوتہ نہیں ہوگا،دن ہو یا رات، تھرمل ڈرونز سے آلودگی پھیلانے والوں کی تلاش جاری ہے، خلاف ورزی چھپانا مشکل ہوگیا ہے
ڈی جی ماحولیات پنجاب عبداللہ نیر شیخ کا آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن کا حکم جاری کر دیا ،ماحولیاتی قوانین توڑنے والی صنعتیں اور اینٹوں کے بھٹے کسی صورت کارروائی سے نہیں بچیں گے،
عبداللہ نیر شیخنکی ہدایت پر آلودگی کے ہر منبع تک پہنچ کر فوری کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔تھرمل ڈرون ٹیکنالوجی سے فضائی نگرانی اور زمینی کارروائی کو ایک نظام میں جوڑ دیا گیا۔رات کے اندھیرے میں بھی دھواں چھوڑنے والے یونٹس کی خیر نہیں، تھرمل ڈرونز سے نگرانی جاری رہے گی۔
ماحولیاتی معیار کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی جائے گی، کسی صنعت، بھٹے یا فوڈ آؤٹ لیٹ کو رعایت نہیں دی جائے گی،عبداللہ نیر شیخ نے دوٹوک اعلان کر دیا کہ ایک بھی آلودگی پھیلانے والا ادارہ کارروائی سے نہیں بچے گا
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کا احتجاج، پیٹرول سستا کیسے ہوسکتا ہے؟ جماعت اسلامی کی 6 تجاویز کیا ہیں؟
سموگ سے پہلے آلودگی کے ذرائع کے خلاف بڑے پیمانے پر ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا خصوصی ڈے اور نائٹ اسکواڈز فعال، تھرمل ڈرونز کے ذریعے پنجاب بھر میں آلودگی کے ذرائع کی تلاش تیز کے دی گئی ہے
ڈرون سے نشاندہی، فیلڈ ٹیم کی رسائی اور موقع پر کارروائی، ماحول دشمن عناصر کے خلاف شکنجہ مزید سخت کر دیا گیا ہے ۔آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف پنجاب میں ٹیکنالوجی سے لیس کریک ڈاؤن جاری ہے












