گاڑی یا موٹر سائیکل متعلقہ شخص کے نام پر رجسٹرڈ ہونا ضروری ، پیٹرولیم ریلیف کیلئے حکومت کی شرط ، عوام نے سر پکڑ لئے

لاہور (پنجاب پوسٹ) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزافاطمہ نے کہاہے کہ پیٹرولیم ریلیف کیلئے گاڑی یا موٹر سائیکل متعلقہ شخص کے نام پر رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے۔

وفاقی وزراعطا تارڑاورعلی پرویز ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شزا فاطمہ نے کہاکہ وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر خصوصی ریلیف کا اعلان کیا، 800سی سی گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کو 100روپے فی لٹر رعایت دی گئی،نام،پلیٹ نمبر اور صوبے کا اندراج لازمی کرائیں۔

وفاقی وزیر کاکہناتھا کہ موٹرسائیکل سواروں کو 20لٹر ماہانہ فیول پر ریلیف دیا گیا ہے،چھوٹی گاڑیوں کو 30لٹر ماہانہ فیول پر ریلیف دیا گیا ہے،کوشش ہے زیادہ سے زیادہ لوگ اس پیکج سے مستفید ہوں،ریلیف کیلئے گاڑی یا موٹر سائیکل متعلقہ شخص کے نام پر رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے۔شہری 9771پر پیغام بھیج کر خود کو پروگرام میں رجسٹریشن کرائیں۔

وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کاکہناتھا کہ ہر کسی کے پاس اس لئے ایپ نہیں بنائی،سب سے غریب طبقہ موٹر سائیکل رکشے پر سفر کرتا ہے،اسلام آباد میں آج رات 12بجے سے سبسڈی کا اجرا کردیا جائے گا، کوشش کررہے ہیں پیٹرول پمپس پر قطاریں نہ لگیں،سبسڈی کیلئے رجسٹریشن گھر بیٹھے ہی ہو سکے گی،لیوی کم کرنے سے امیر طبقہ بھی سبسڈی سے مستفید ہوتا۔

وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک کاکہناتھا کہ خطے کی صورتحال سے سب واقف ہیں،پاکستان 90فیصد توانائی کی ضروریات درآمد کررہا ہے،حکومت عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کررہی ہے،وزیراعظم ریلیف پیکیج کا اجراکمزور طبقے کیلئے کیا گیا، وزیراعظم نے عوام کو 130ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے