موٹر سائیکل اور 800 سی سی تک کی گاڑی والوں کو پیٹرول 100 روپے لیٹر سستا کیسے ملےگا؟

اسلام آباد(پنجاب پوسٹ)اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق حکومت نے موٹر سائیکل، رکشہ، چنگچی اور چھوٹی گاڑیوں کے لیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر خصوصی ریلیف حاصل کرنے کا طریقہ کار جاری کر دیا ہے۔ وزارتِ آئی ٹی نے اس ریلیف اسکیم کا مکمل طریقہ کار جاری کیا ہے۔

وزارتِ آئی ٹی کا کہنا ہے کہ شہری رجسٹریشن کے لیے REG لکھ کر اپنا شناختی کارڈ نمبر 9771 پر بھیجیں، جس میں گاڑی نمبر، صوبائی کوڈ اور رجسٹریشن تاریخ بھی درج کرنا ہوگی۔ فیول ٹوکن حاصل کرنے کے لیے TOK لکھ کر 9771 پر میسج کیا جائے گا، جس کے بعد فیول ٹوکن دکھا کر رعایتی پیٹرول حاصل کیا جا سکے گا۔

وزارتِ آئی ٹی کے مطابق اسلام آباد میں یہ ریلیف پیر اور منگل کی درمیانی شب سے شروع ہوگا، جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سے ریلیف دستیاب ہوگا۔

وزارتِ آئی ٹی کا کہنا ہے کہ مستحق شہریوں کو فی لیٹر پیٹرول پر 100 روپے کی رعایت ملے گی۔ موٹر سائیکل اور چنگچی کے لیے ماہانہ 20 لیٹر رعایت مقرر کی گئی ہے، جبکہ 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے ماہانہ 30 لیٹر رعایتی پیٹرول کی حد مقرر کی گئی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے