اسلام آباد( پنجاب پوسٹ ) وزیر اعظم شہباز شریف نے موٹرسائیکل، رکشے اور چھوٹی گاڑیوں کیلئے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلان کردیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پرپڑنے والے بوجھ کا پورا احساس ہے، مشکل کی اس گھڑی میں ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، موٹرسائیکل، رکشے، چنگچی اور چھوٹی گاڑیوں کے لیے خصوصی اسکیم شروع کررہے ہیں۔
وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ موٹرسائیکل، رکشے، چنگچی اور 800 سی سی تک گاڑی والوں کو فی لیٹرپیٹرول پر 100 روپے ریلیف دیا جائےگا۔
موٹر سائیکل، رکشہ اور چنگچی سمیت دو پہیوں اور تین پہییوں والی سواریوں پر ماہانہ 20 لیٹر پیٹرول پر جبکہ 800 سی سی تک کی گاڑی مالکان کو ماہانہ 30 لیٹرپیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف دیا جائےگا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد کی حدود میں ریلیف کا اطلاق آئندہ پیر اور منگل کی درمیانی شب کردیا جائےگا جبکہ پورے پاکستان بشمول کشمیر اور گلگت بلتستان میں ریلیف کا اطلاق بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : کیا حکومت جماعت اسلامی کو 20 ستمبر اسلام آباد لانگ مارچ کی اجازت دینے جارہی ہے ؟ رانا ثنا اللہ نے بتا دیا
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ خصوصی ریلیف اسکیم کی رجسٹریشن کا اجرا آج سے کردیا گیا ہے، ریلیف کے طریقہ کار کو آگاہی مہم کے ذریعے عوام تک پہنچایا جائےگا، اسکیم رجسٹریشن کے لیے موٹرسائیکل، رکشہ اور چھوٹی گاڑیوں کی معلومات دینے پرصوبوں کے شکرگزارہیں۔
یہ بھی پڑھیں : حکومت کیساتھ مذاکرات بھی اور 230 دھرنے بھی، جماعت اسلامی کون سے مزید 3 آپشنز پر غور کر رہی ہے؟














