بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ کی دوسری شادی ہوگئی ، دولہا کون ہے ؟

لاہور(پنجاب پوسٹ)سابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ اور معروف فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے بزنس مین کیمرون او ریلی سے شادی کرلی ہے۔ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق 52 سالہ جمائما، جو ایوارڈ یافتہ فلم پروڈیوسر اور آنجہانی شہزادی ڈیانا کی قریبی دوست رہی ہیں، گزشتہ ہفتے کے اختتام پر 62 سالہ کیمرون او ریلی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔ اس سے قبل مئی میں دی میل آن سنڈے نے یہ انکشاف کیا تھا کہ دونوں تقریباً ایک سال کی قربت کے بعد منگنی کر چکے ہیں۔

کیمرون او ریلی آئرش نژاد آسٹریلوی ہیں اور آنجہانی میڈیا ٹائیکون و بین الاقوامی رگبی اسٹار سر انتھونی او ریلی کے بیٹے ہیں۔ آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ کیمرون نے کیریئر کا آغاز اپنے والد کے کاروباری اداروں، انڈیپنڈنٹ نیوز اینڈ میڈیا اور آسٹریلوی اشاعتی ادارے اے پی این نیوز اینڈ میڈیا، سے کیا، اور 2000 میں اے پی این کے چیف ایگزیکٹیو کے عہدے سے علیحدہ ہوگئے۔ 2003 میں انہوں نے نجی سرمایہ کاری فنڈ بیارڈ کیپیٹل قائم کیا اور سوئٹزرلینڈ کی میٹرنگ کمپنی لینڈس اینڈ گائر خرید لی، جسے بعد میں 2011 میں توشیبا نے 2.3 ارب ڈالر میں حاصل کیا۔

WhatsApp Image 2026 09 14 at 2.06.25 PM


جمائما اور کیمرون کی ملاقات اس وقت ہوئی جب کیمرون بطور ایگزیکٹو پروڈیوسر متعدد ڈاکیومنٹریز اور فلموں پر کام کر رہے تھے۔ دونوں پہلے دوست بنے اور بعد میں یہ دوستی رومانوی تعلق میں بدل گئی۔ جمائما کے بھائی بین گولڈ اسمتھ نے تصدیق کی کہ جوڑے نے شادی کر لی ہے۔

واضح رہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ نے 1995 میں عمران خان سے شادی کی تھی، جو نو سالہ ازدواجی زندگی کے بعد 2004 میں طلاق پر منتج ہوئی۔ ان کے دو بیٹے سلیمان اور قاسم ہیں، اور طلاق کے بعد بھی جمائما اور عمران خان کے تعلقات عالمی میڈیا میں زیر بحث رہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے