اگر بانی تحریک انصاف کو الشفاء میں علاج مل سکتا ہے تو ہمیں بھی وہی سہولیات دی جائیں ،اڈیالہ کے قیدیوں کے کیس میں عدالت نے آج کیا کہا؟

اسلام آباد(پنجاب پوسٹ) وفاقی آئینی عدالت نے قیدیوں کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرز پر طبی سہولیات کی درخواستوں پر اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے نوٹس جاری کردیا۔

تین قیدیوں کی بانی پی ٹی آئی طرز پر طبی سہولیات دینے کی درخواستوں پر سماعت وفاقی آئینی عدالت میں ہوئی۔عدالت نے اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے نوٹس جاری کر دیا، قیدیوں کی اپیلوں پر دیگر فریقین کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

وفاقی آئینی عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ قانون کی تشریح کا معاملہ ہے، جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ پرائیویٹ اسپتال ہی کیوں؟ پولی کلینک اور پمز اسپتال میں کیوں علاج نہیں ہوسکتا۔

جسٹس علی باقر نجفی نے کہا جیل مینول کا کیا فائدہ، وہ کیسے ایسا کر سکتے ہیں، جیل مینول بالکل واضح ہیں، غیرمساوی رویہ نہیں ہونا چاہیے، اگر جیل مینول پر عمل نہیں کرنا تو جیل مینول کا کیا فائدہ ہے۔

وفاقی آئینی عدالت نے طبی سہولیات کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے