وزیر اعلیٰ پنجاب کی بیٹی کی شادی ، جیولری ،میک آپ اور ڈریس پر کتنا خرچہ آیا ؟ تمام تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور(پنجاب پوسٹ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز منظرِ عام پر آنے کے بعد ان کا عروسی لُک سوشل میڈیا صارفین اور فیشن حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ دلہن نے اپنی زندگی کے اس اہم موقع کیلئے روایتی مگر نفیس انداز اپنایا جس میں آئیوری رنگ کا عروسی لباس، ڈائمنڈ جیولری، ہلکا میک اپ اور کھلے بال شامل تھے۔

WhatsApp Image 2026 09 14 at 12.52.29 PM

نکاح کی تقریب کیلئے ماہ نور صفدر نے معروف پاکستانی ڈیزائنر ندا اظہر کا تیار کردہ آئیوری رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا۔ روایتی بھاری رنگوں کے برعکس ہلکے اور کلاسک آئیوری شیڈ کے انتخاب نے نجی اور سادہ نکاح کی تقریب کیلئے دلہن کے مجموعی لُک کو مزید نفاست بخشی۔

دلہن کا برائیڈل میک اپ لاہور سے تعلق رکھنے والی معروف میک اپ آرٹسٹ سحرش نے کیا۔ اس موقع کیلئے نرم اور قدرتی میک اپ لُک کا انتخاب کیا گیا، جبکہ بالوں کو کھلا رکھا گیا تاکہ سادگی اور نفاست کا امتزاج برقرار رہے۔

WhatsApp Image 2026 09 14 at 12.52.30 PM


ماہ نور صفدر نے آئیوری لباس کے ساتھ ڈائمنڈ جیولری کا انتخاب کیا جس نے ان کے نکاح لُک کو نمایاں کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق دلہن نے معروف عالمی جیولری برانڈ ‘مواود’ کا تیار کردہ نیکلس زیب تن کیا جس کی مالیت تقریباً 15 ملین ڈالر (4.2 ارب پاکستانی روپے) بتائی جا رہی ہے۔ اس نیکلس میں 62.34 قیراط کا نایاب فینسی انٹینس ییلو ڈائمنڈ نصب ہے جس کے گرد سفید ہیرے جڑے ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مکمل جیولری سیٹ میں نیکلس کے علاوہ بریسلٹ، انگوٹھی اور ڈراپ ایئررنگز بھی شامل تھے، جن کی مجموعی تخمینی مالیت 42 ملین ڈالر (تقریباً 11.8 ارب پاکستانی روپے) بتائی جاتی ہے۔

WhatsApp Image 2026 09 14 at 12.52.30 PM 1

واضح رہے کہ ماہ نور صفدر کا نکاح صنعتکار جبار خالد کے صاحبزادے اذان جبار سے ہوا۔ اذان جبار نے ایس او اے ایس یونیورسٹی آف لندن سے بیچلرز کی ڈگری حاصل کی ہے، جبکہ ماہ نور صفدر نے بھی حال ہی میں اسی یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کی۔

WhatsApp Image 2026 09 14 at 12.52.31 PM

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے