گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں 4 پولیس مقابلے و کارروائیاں، 1 ریکارڈ یافتہ سفاک ملزم ہلاک، 3 زخمی حالت میں گرفتار

گوجرانوالہ (پنجاب پوسٹ) گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں 4 پولیس مقابلے و کارروائیاں، 1 ریکارڈ یافتہ سفاک ملزم ہلاک، 3 زخمی حالت میں گرفتار۔9 سالہ کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والا جنسی درندہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئی۔ہلاک ملزم اس سے قبل بھی کمسن بچوں سے زیادتی کرنے اور راہزنی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا۔

سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا فوری نوٹس، ڈویژنل ایس پیز سے رپورٹ طلب کی۔تھانہ کینٹ پولیس مقابلہ میں 9 سالہ کمسن بچی سے زیادتی کے مقدمہ میں ملوث اور راہزنی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم عبدالرحمان نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر کے فرار ہونے کی کوشش میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک، ملزم تھانہ کینٹ جنسی زیادتی کے مقدمہ میں جسمانی ریمانڈ پر تھا، 2 کس نامعلوم ساتھیوں نے ملزم کو دوران برآمدگی پولیس حراست سے چھڑوایا تھا، ساتھی فرار ہو گئے۔

تھانہ سٹی وزیر آباد پولیس کارروائی؛ راہزنی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ و مطلوب ملزم اسد نوید دوران پولیس ریڈ گرفتاری سے بچنے کے لیے فرار ہوتے ہوئے زخمی حالت میں گرفتار، قبضہ سے 29 ہزار روپے نقدی، ناجائز اسلحہ اور چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔

تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس مقابلہ؛ ریکارڈ یافتہ موٹرسائیکل چور علی رضا پولیس ناکہ سے فرار ہونے کی کوشش میں زخمی حالت میں گرفتار، قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن پولیس کارروائی؛ کمسن بچی کو نازیبا ویڈیوز دیکھانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم ابرار پولیس حراست سے فرار ہونے کی کوشش میں زخمی حالت میں گرفتار، ملزم جسمانی ریمانڈ پر تھا جسے برآمدگی کے لئے لے جایا جا رہا تھا۔

فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ڈی پی او کینٹ کی زیر نگرانی خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل، شہر بھر میں ناکہ بندی جاری۔پر امن اور محفوظ معاشرے کی تشکیل کے لیے جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کی بیخ کنی ناگزیر ہے۔..

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے