لاہور (پنجاب پوسٹ) مغلپورہ پولیس نے رکشے کے ذریعے لاہور میں منشیات سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او مغلپورہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے خفیہ اطلاع پر جعفری پلی کینال روڈ سے ملزم کو منشیات کی سپلائی دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: نول پلاٹ تھانہ راوی پولیس کی کارروائی، اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزمان گرفتار
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ندیم کے قبضے سے 7 کلو 280 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزم اپنے رکشے کے ذریعے پورے لاہور میں منشیات کے آرڈرز سپلائی کرتا تھا۔
پولیس نے گرفتار ملزم ندیم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
ایس پی سول لائنز منزہ کرامت نے ایس ایچ او مغلپورہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ لاہور شہر کو منشیات کی لعنت سے نجات دلانے کے لیے کوشاں ہیں۔











