لاہور پولیس کا سود خوری کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 78 مقدمات کا اندراج ، 69 ملزمان گرفتار

لاہور(پنجاب پوسٹ) پولیس کا سود خوری کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 69 ملزمان گرفتار ہو گئے۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق سود خوروں کے خلاف لاہور پولیس کی بلاامتیاز کارروائیاں، حالیہ مہم میں 69 ملزمان گرفتارکیے گئے ہیں۔سود خوری میں ملوث ملزمان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں 78 مقدمات کا اندراج کیا گیاہے۔اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 24، سٹی سے 21 اور کینٹ ڈویژن سے 11 سود خور گرفتارکیے گئے ہیں۔

سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ شہریوں کا مالی استحصال کرنے والے سود خور عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔سپروائزری افسران سود خوری کی شکایات پر فوری ایکشن اور میرٹ پر تفتیش یقینی بنائیں۔ کریک ڈاؤن کا مقصد شہریوں کو مالی استحصال سے تحفظ اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانا ہے۔

بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ سود خوری ایک معاشرتی ناسور ہے، ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ سود خور مافیا اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے