نول پلاٹ تھانہ راوی پولیس کی کارروائی، اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزمان گرفتار

اوکاڑہ(پنجاب پوسٹ)نول پلاٹ تھانہ راوی پولیس کی کارروائی، اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزمان گرفتار تھانہ راوی پولیس نے اسلحہ کی نمائش کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان علاقے میں کھلے عام اسلحہ لہرا کر شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا رہے تھے۔اطلاع ملنے پر راوی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت محمد علی ، شہامند سکنہ کنڈبوہڑ کے ناموں سے ہوئی۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 30 بور پسٹل 12 بور بندوق برآمد کر لیا گیا ہے۔ملزمان کے خلاف تھانہ راوی میں علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ایس ایچ او طاہر بشیر وٹو کا کہنا ہے کہ اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے ایس ایچ او تھانہ راوی طاہر بشیر وٹو اور أنکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے