بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی، کیا بتایا گیا ہے ؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین نیازی لاہور کے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں زیرِ علاج ہیں میڈیکل رپورٹ کے مطابق نورین نیازی کے دل کے دورے کی تشخیص کا اہم ٹیسٹ ٹروپ ٹی نارمل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نورین نیازی کی ای سی جی سمیت تمام ٹیسٹ تسلی بخش آئے ہیں جبکہ بلڈ پریشر ادویات کے ذریعے کنٹرول کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نورین نیازی کی موجودہ طبی صورتحال مستحکم اور حالت بہتر ہے اور فی الحال انجیوگرافی کی ضرورت نہیں

یاد رہے کہ نورین نیازی کو گزشتہ روز جیل میں دل کی دھڑکن تیز ہونے اور بلڈ پریشر بڑھنے پر پی آئی سی منتقل کیا گیا تھا، طبیعت میں بہتری کے بعد نورین نیازی کو آج شام تک ہسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کا امکان ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے