جیلانی پارک لاہور میں نجی میڈیکل کالج کے تعاون سے فری فزیوتھراپی میڈیکل کیمپ

لاہور (پنجاب پوسٹ) جیلانی پارک لاہور میں نجی میڈیکل کالج کے تعاون سے فری فزیوتھراپی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں نجی اسکول کے طلبہ و طالبات نے بھی شرکت کی

فزیوتھراپی ڈاکٹرز کی جانب سے طلبہ کو صحت مند زندگی کے لیے ورزش کی اہمیت پر لیکچر دیا گیا۔ہارٹی کلچر ایجنسی لاہور کے ملازمین اور شہریوں کو صحت مند زندگی گزارنے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی

فری میڈیکل کیمپ میں ملازمین اور شہریوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا اور شرکاء کو مختلف ورزشیں کروائی گئیں اور جسمانی صحت بہتر بنانے کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسسٹنٹ پروفیسر نیورو سرجری بننے کے لیے دو سالہ تجربہ اور دو تحقیقی مقالے لازمی، لاہور ہائیکورٹ نے بھرتیوں کے اہلیتی معیار پر بڑا فیصلہ سنا دیا

نجی میڈیکل کالج کے فزیوتھراپی ڈاکٹرز کے وفد کی ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی لاہور احمد عثمان جاوید سے ملاقات بھی ہوئی۔ فزیوتھراپی ڈاکٹرز کے وفد نے ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی لاہور کو میڈیکل کیمپ کے انعقاد اور سرگرمیوں پر بریفنگ دی

اس موقع پر ایڈیشنل مینجنگ ڈائریکٹر راؤ تسلیم اختر و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی لاہور احمد عثمان جاوید نے صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے نجی میڈیکل کالج کی کاوشوں کو سراہا۔خدمتِ خلق کے جذبے کے تحت شہریوں اور ملازمین کو طبی سہولیات اور صحت سے متعلق آگاہی فراہم کرنا قابلِ تحسین اقدام ہے

صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے عوامی آگاہی اور بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے اقدامات ملک و قوم کی خدمت ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے