لاہور (پنجاب پوسٹ) سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر سرچ و کومبنگ آپریشنز میں تیزی کر دی گئی جس میں رواں سال سے اب تک 2446 سرچ و کومبنگ آپریشنز کئے گئے ہیں۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق سرچ و کومبنگ آپریشنز کے دوران 1 لاکھ 28 ہزار سے زائد گھروں کی چیکنگ عمل میں لائی گئی ہے۔آپریشنز کے دوران 2 لاکھ 32 ہزار سے زائد افراد کا بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے کریمینل ریکارڈ چیک کیا گیاہے۔کومبنگ آپریشنز کے نتیجے میں 1436 مشتبہ افراد اور262 اشتہاری افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 55/109 کے تحت 545 افراد کو حراست میں لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ساہیوال ، ایک منشیات فروش گرفتار ،11 کلو چرس برآمد ،مالیات کتنی ہے ؟
سی سی پی او لاہور کے حکم سے سرچ و کومبنگ آپریشنز کے دوران قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں اور اہم مقامات کی سخت چیکنگ کی جائے۔ جمعہ کے اجتماعات کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔نماز جمعہ کے دوران شہربھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔
سی سی پی او لاہور نے مزید یہ کہا کہ سپروائزری افسران مساجد اور عبادت گاہوں کے سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں گے ۔پٹرولنگ ٹیمیں جمعہ کے اجتماعات کے اطراف موثر گشت یقینی بنائیں۔افسران و جوان مکمل طور پر الرٹ رہیں، مشتبہ اور شرپسند عناصر پر کڑی نظررکھی جائے۔
بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔قانون شکن عناصر کی سرکوبی کیلئے سرچ و کومبنگ آپریشنزمیں تیزی لائے جائے۔











