چھوٹے صوبوں، نئے انتظامی یونٹس کے حوالے سے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا اجلاس شروع

لاہور(پنجاب پوسٹ)چھوٹے صوبوں اور نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے حوالے سے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا اہم اجلاس لاہور میں شروع ہوگیا ہے، جس میں دونوں اتحادی جماعتوں کے رہنما شریک ہیں۔

اجلاس گورنر ہاؤس لاہور میں ہو رہا ہے، جہاں پیپلزپارٹی کی جانب سے صدر پیپلزپارٹی وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف، سیکرٹری جنرل حسن مرتضیٰ، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن سمیت دیگر رہنما شریک ہیں۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان، رانا ثناء اللہ اور سینئر وزیر مریم اورنگزیب سمیت دیگر رہنماؤں نے اجلاس میں شرکت کی۔کوآرڈینیشن کمیٹیوں کے اجلاس میں ملک میں چھوٹے صوبوں اور نئے انتظامی یونٹس کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

دونوں جماعتوں کے رہنما اس معاملے پر اپنی تجاویز اور مؤقف پیش کر رہے ہیں۔اجلاس میں باہمی مشاورت کے ذریعے نئے انتظامی یونٹس اور چھوٹے صوبوں کے معاملے پر مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرنے کے لیے تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے۔ اجلاس کے دوران دونوں جماعتوں کے درمیان اتفاقِ رائے پیدا کرنے اور آئندہ کے اقدامات کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے