لاہور (پنجاب پوسٹ) ملکی سیاسی و معاشی منظرنامے پر اہم انکشافات اور دعوے سامنے آگئے۔ سینئر اینکر پرسن منیب فاروق نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کی وزیر داخلہ محسن نقوی سے رواں ماہ کے دوران 3 سے 4 ملاقاتیں ہوچکی ہیں، جن میں سے ایک ملاقات انتہائی طویل بھی رہی۔
منیب فاروق کے مطابق پی ٹی آئی قیادت کو مبینہ طور پر یہ باور کرایا گیا ہے کہ اگر 27 ستمبر کو احتجاج نہیں کیا جاتا تو عمران خان کو پمز ہسپتال کے بجائے کسی اور بہتر ہسپتال منتقل کیا جا سکتا ہے۔
سینئر صحافی کے مطابق اگر صورتحال پرامن رہی اور 27 ستمبر کا احتجاج مؤخر یا منسوخ ہوا تو بشریٰ بی بی کو بھی اسی ماہ بڑا ریلیف مل سکتا ہے، انہیں بنی گالہ منتقل یا رہا کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ثقافتی روابط کو مزید فروغ دینے کیلئے کوشاں، عظمیٰ بخاری
منیب فاروق نے واضح کیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چیف آف آرمی اسٹاف کے طور پر تقرری کے بعد سے اب تک عمران خان کے معاملے پر اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے کوئی نرمی یا لچک نہیں دکھائی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کبھی کوئی ڈیل آفر نہیں کی گئی، نہ ہی اس معاملے پر کوئی ڈیل ہوگی اور نہ ہی ڈھیل دی جائے گی













