محکمہ ٹرانسپورٹ میں کرپشن کرنیوالوں کو نوکریوں سے برخاست کرنے کا اعلان

لاہور ( پنجاب پوسٹ) بلال اکبر خان  نےمحکمہ ٹرانسپورٹ میں کرپشن کرنیوالوں کو نوکریوں سے برخاست کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے  بلال اکبر خان نے محکمہ ٹرانسپورٹ میں کرپشن کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق کرپشن میں ملوث ملازمین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 16 افراد کو معطل جبکہ 4 ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کر دیا گیا ہے، اور آئندہ بھی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کی جانب سے گاڑیوں کی مکمل تفصیلات طلب کی گئی تھیں، جس پر محکمہ نے 1 لاکھ 56 ہزار گاڑیوں میں سے 71 ہزار کا ڈیٹا فراہم کیا۔ بروقت ڈیٹا فراہم کرنے پر وفاقی حکومت نے 92 ہزار گاڑیوں کو سبسڈی بھی دی۔

بلال اکبر خان کا کہنا تھا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کا تقریباً 80 فیصد ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کیا جا چکا ہے، جس سے شفافیت میں اضافہ ہوا ہے۔

تاہم انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ میٹرو بس اور  اورنج لائن میں اب بھی کئی مقامات پر مینوئل ٹکٹنگ جاری ہے، جسے جلد مکمل طور پر ڈیجیٹل بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے واضح کیا کہ محکمہ میں کرپشن کے خاتمے اور جدید نظام کے نفاذ کیلئے مزید اصلاحات متعارف کرائی جائیں گی تاکہ عوام کو بہتر اور شفاف سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے