پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملازم 12 ہزار روپے مبینہ رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

حافظ آباد( پنجاب پوسٹ ) اینٹی کرپشن حافظ آباد نے کارروائی کرتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی (PFA) کے ایک ملازم کو مبینہ طور پر 12 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق حافظ آباد میں کریانہ سٹور کے تاجر زمان نے اینٹی کرپشن حکام کو درخواست دی تھی کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے بعض اہلکار مبینہ طور پر اسے بار بار ہراساں کر رہے ہیں اور دکان سیل کرنے سمیت گراں فروشی و چیکنگ کے نام پر رشوت کا مطالبہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : محکمہ ٹرانسپورٹ میں کرپشن کرنیوالوں کو نوکریوں سے برخاست کرنے کا اعلان


درخواست گزار کے مطابق مذکورہ ملازم نے 12 ہزار روپے رشوت طلب کی، جس پر شہری نے اینٹی کرپشن سے رجوع کیا۔ شکایت موصول ہونے پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن نے علاقہ مجسٹریٹ کی نگرانی میں کارروائی کی۔
اینٹی کرپشن ٹیم نے منصوبہ بندی کے تحت چھاپہ مار کر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے کمپیوٹر آپریٹر/ایڈمن ملازم کو مبینہ رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور اسے مزید قانونی کارروائی کے لیے تحویل میں لے لیا

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے