مریم نواز کا کرپشن فری پنجاب ، اٹک سے رحیم یارخان ، میانوالی کے بعد اب قصور تک سارے پنجاب میں کیسے کاروائیاں ہورہی ہیں ؟

لاہور(پنجاب پوسٹ)کرپشن کے خلاف اینٹی کرپشن پنجاب کا میگا آپریشن، لاہور اور قصور میں پولیس کے سب انسپکٹر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ کی خصوصی ہدایت پر کرپٹ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تحت اینٹی کرپشن کی مختلف ٹیموں نے کارروائیاں کرتے ہوئے دونوں پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا۔

اینٹی کرپشن لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن لوئر مال لاہور کے سب انسپکٹر محمد آصف کو شہری سے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق سب انسپکٹر محمد آصف نے مسمات نسرین بی بی سے انویسٹی گیشن میں مدد کرنے کے عوض رشوت طلب کی تھی۔

شکایت موصول ہونے پر اینٹی کرپشن لاہور کی ٹیم نے مجسٹریٹ کے ہمراہ ٹریپ ریڈ کیا اور سب انسپکٹر محمد آصف کو رشوت کی رقم وصول کرتے ہوئے موقع پر گرفتار کرلیا۔ کارروائی کے دوران ملزم سے نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کرلیے گئے۔

دوسری جانب اینٹی کرپشن قصور نے بھی کارروائی کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن آلہ آباد کے اے ایس آئی فاروق کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ اینٹی کرپشن ٹیم نے مجسٹریٹ کے ہمراہ ٹریپ ریڈ کیا اور ملزم کو رشوت کی رقم وصول کرتے ہوئے گرفتار کیا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق دونوں کارروائیوں میں ملزمان سے موقع پر نشان زدہ نوٹ برآمد کیے گئے۔ گرفتار پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، جبکہ کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے