کرپشن کے الزامات والے اہلکار عوامی رابطے کی سیٹ پر تعینات نہ ہونگے

لاہور(پنجاب پوسٹ): ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی کھلی کچہری میں شہریوں نے مختلف مسائل اور شکایات پیش کیں۔ شہری کی جانب سے ایک اہلکار کو عوامی رابطے کی سیٹ پر تعینات کرنے کی درخواست پر ڈی آئی جی آپریشنز نے اہلکار کا سروس ریکارڈ طلب کر لیا۔

سروس ریکارڈ میں کرپشن کی شکایت سامنے آنے پر ڈی آئی جی آپریشنز نے اہلکار کی تعیناتی سے انکار کر دیا۔ فیصل کامران نے کہا کہ کرپشن میں ملوث اہلکاروں کو عوامی رابطے کی ذمہ داری نہیں دی جائے گی۔

کھلی کچہری میں وراثتی تنازعات، ہراسگی، گھریلو تنازعات، فراڈ، جعل سازی اور لین دین سے متعلق شکایات بھی پیش کی گئیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے متعلقہ ایس ایچ اوز کو فوری کارروائی اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

خاتون کی جانب سے شوہر اور دیور سے دھمکیوں کی شکایت پر ایس ایچ او شفیق آباد کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا گیا۔ پراپرٹی دیلر کو رقم دینے کے باوجود مکان نہ ملنے کی شکایت پر ایس ایچ او باٹا پور کو کارروائی کی ہدایت کی گئی۔

10 لاکھ روپے دینے کے باوجود گروی مکان نہ ملنے کی شکایت پر ایس ایچ او سبزہ زار کو کارروائی کا حکم دیا گیا، جبکہ لین دین، فراڈ اور جعل سازی کی شکایات پر فیکٹری ایریا اور نشتر کالونی پولیس کو کارروائی کی ہدایت کی گئی۔

منشیات فروشوں کی جانب سے موٹر سائیکل واپس نہ کرنے کی شکایت پر ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او مصری شاہ کو تصدیق کے بعد کارروائی کا حکم دیا۔

فیصل کامران نے کہا کہ شہریوں کی شکایات پر قانون اور میرٹ کے مطابق فوری کارروائی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کو براہ راست ریلیف اور قانونی معاونت فراہم کرنا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے