پنجاب میں یوتھ گیمز ،50 لاکھ کھلاڑیوں کی شرکت کے دعوے ، رجسٹریشن کب تک ہوگی ؟

لاہور(پنجاب پوسٹ):ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کی زیرصدارت سی ایم پنجاب یوتھ گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں سکولز ایجوکیشن، ہائر ایجوکیشن، سپیشل ایجوکیشن، ہوم ڈیپارٹمنٹ، لٹریسی ڈیپارٹمنٹ، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، تعلیمی بورڈز اور دیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

پنجاب کے تمام ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ سپورٹس افسران بھی آن لائن اجلاس میں شریک ہوئے۔محمد طارق قریشی نے کہا کہ سی ایم پنجاب یوتھ گیمز پنجاب حکومت کی جانب سے عالمی سطح کا بڑا ایونٹ ہے۔ یوتھ گیمز کے لیے رجسٹریشن 25 ستمبر تک جاری رہے گی۔

انہوں نے بتایا کہ یوتھ گیمز میں مدارس، سپیشل پرسنز، یونین کونسل، تحصیل، ڈسٹرکٹ، ڈویژن اور پنجاب کی سطح پر مقابلے ہوں گے، جبکہ یونیورسٹی سطح پر 19 کھیلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

ڈی جی سپورٹس پنجاب کے مطابق یوتھ گیمز میں 50 لاکھ کھلاڑی شریک ہوں گے، جس سے نچلی سطح سے ہزاروں نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ یوتھ گیمز پنجاب حکومت کے مختلف اداروں کے تعاون سے منعقد کیے جا رہے ہیں، جبکہ آرگنائزنگ کمیٹی کی کنوینئر وزیراعلیٰ پنجاب ہیں۔

اجلاس میں مختلف محکموں کی جانب سے یوتھ گیمز کی رجسٹریشن کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے رجسٹریشن کے طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے