لاہور(پنجاب پوسٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈسپلن اور رویے سے متعلق سامنے آنے والی میڈیا رپورٹس پر اندرونی انکوائری شروع کردی ہے۔ پی سی بی کے ترجمان عامر میر کے مطابق ڈسپلن اور رویے سے متعلق معاملات کا جائزہ بورڈ کے معمول کے طریقہ کار کے تحت اندرونی طور پر لیا جا رہا ہے۔
ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ انکوائری بورڈ کے قواعد و ضوابط کے مطابق کی جا رہی ہے اور معاملے سے متعلق تمام افراد کو انکوائری کے عمل میں مناسب طور پر مدنظر رکھا جا رہا ہے۔
عامر میر نے واضح کیا کہ بعض پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی قیاس آرائیوں اور غیر مصدقہ دعوؤں کو قابلِ اعتبار نہ سمجھا جائے۔ پی سی بی تمام معاملات کو اپنے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق دیکھ رہا ہے۔
ترجمان کے مطابق پی سی بی اس مرحلے پر معاملے کے حوالے سے مزید کوئی تبصرہ نہیں کرے گا۔ اسٹیک ہولڈرز اور عوام سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ معاملے سے متعلق معلومات کے لیے صرف پی سی بی کے آفیشل بیانات پر انحصار کریں۔
یہ بھی پڑھیں:قومی کرکٹ ٹیم کی ناکامیاں، پی سی بی نے سکولوں سے ٹیلنٹ کی تلاش شروع کردی











