فیصل آباد فراڈیوں کی جنت ؟ 4000 شہریوں سے آن لائن فراڈ کرنیوالا بڑا گروہ بے نقاب ، 2پکڑے گئے،14 کی تلاش جاری⁩

فیصل آباد(پنجاب پوسٹ) آن لائن سرمایہ کاری فراڈ کے الزام میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے ایک کروڑ 30 لاکھ روپے نقدی اور 3 کلو سے زائد چاندی بھی برآمد کرلی گئی۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان آن لائن سرمایہ کاری کے نام پر شہریوں کو مبینہ طور پر فراڈ کا نشانہ بنانے والے گروہ کا حصہ ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان اور ان کے ساتھیوں نے تقریباً 4 ہزار شہریوں سے فراڈ کیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق فراڈ کے ذریعے حاصل کی جانے والی رقوم غریب افراد کے نام پر کھلوائے گئے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کروائی جاتی تھیں، جس کے بعد ان رقوم کو مبینہ طور پر مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا تھا۔

کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک کروڑ 30 لاکھ روپے اور 3 کلو سے زائد چاندی برآمد ہوئی ہے۔ ایف آئی اے حکام نے برآمد شدہ رقم اور چاندی کو تحویل میں لے کر مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق آن لائن سرمایہ کاری فراڈ میں ملوث 14 رکنی گروہ کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے، جبکہ معاملے کی مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے