لاہور ہائی کورٹ کا پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں پرچی سسٹم چار ہفتوں میں ختم کرنے کا حکم، عمل درآمد رپورٹ طلب کر لی گئی

لاہور: ( پنجاب پوسٹ ) لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں میں پرچی سسٹم ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ یہ نظام چار ہفتوں کے اندر ختم کیا جائے۔

عدالت نے حکم دیا کہ مریضوں کو علاج کے لیے رجسٹریشن کاؤنٹرز پر پرچی لینے اور لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے سے نجات دلائی جائے۔ ایمرجنسی اور او پی ڈی مریضوں کو پرچی کے بغیر فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

عدالت نے پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی مریضوں کی رجسٹریشن کا نظام متعارف کرانے کا حکم دیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ پرچی سسٹم ختم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں : ملک میں3 کروڑ 58 لاکھ 60 ہزار افراد کی افرادی قوت، بہتر زندگی اور بہتر روزگار کیلئے لوگ پنجاب آتے ہیں، مریم نواز

عدالت نے پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق جامع رپورٹ بھی طلب کر لی۔ حکومت پنجاب سے چار ہفتوں میں پرچی سسٹم ختم کر کے عمل درآمد رپورٹ پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔ عدالت نے خبردار کیا کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے