ٹوبہ ٹیک سنگھ (پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گوجرہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بڑا آپریشن ڈی جی فوڈ اتھارٹی منصور احمد کی قیادت میں ٹیموں نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر ایک یونٹ بند جبکہ مجموعی طور پر 16 لاکھ روپے کے بھاری جرمانے عائد کر دیے۔
ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل فرحان احمد اور ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرآپریشنز عدنان حیدرپرمشتمل اعلیٰ سطحی ٹیم کی گوجرہ میں تین اہم فوڈ یونٹس کی چیکنگ دوران کارروائی 1,173 لیٹر بیورجز، 1,998 کلوگرام گھی، 1,240 کلوگرام ایکسپائر سویاں، 516 پیکٹ گٹکا اور بھاری مقدار میں ناقص نمک، دودھ پاؤڈر، فلیورز اور دیگر ممنوعہ اشیاء موقع پر تلف کر دی گئیں۔
فوڈ یونٹس میں تعفن زدہ ماحول، حشرات کی بھرمار اور ملازمین کے میڈیکل و ٹریننگ ریکارڈ کا فقدان پایا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی منصور احمد کا کہنا ہے کہ عوامی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور ملاوٹ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔











