تھانہ سندر: اولڈ ایج ہوم میں بزرگوں کی لڑائی، ہتھوڑے چل پڑے، ملزمان گرفتار

لاہور (پنجاب پوسٹ) سندر کے علاقے میں اولڈ ایج ہوم میں معمولی تلخ کلامی پر ایک شخص نے طیش میں آکر رہائش پذیر افراد پر ہتھوڑے سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر سندر پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی کرتے ہوئے حملہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ایس پی صدر عبداللہ کے مطابق شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے