پنجاب ،گندم کی قیمت 4500روپے فی من مقرر، صوبے میں 1 کروڑ 65 لاکھ ایکڑ پر کاشت کا ہدف ، کیا کسان اس پر فصل اگائے گا ؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ میں گندم کی کاشت بارے مہم جاری ہے۔گندم کی مجوزہ قیمت 4500 روپے فی من مقرر کی گئی ہے۔صوبہ پنجاب میں رواں سیزن گندم کی کاشت کا ہدف 1 کروڑ 65 لاکھ ایکڑ اور راولپنڈی ڈویژن میں گندم کی کاشت کا ہدف 16 لاکھ ایکڑ مقرر کیا گیا ہے

وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے کمشنر آفس راولپنڈی میں گندم کی کاشت بارے منعقدہ اجلاس میں کہا کہ فیلڈ فارمیشنز کو اہداف سے زائد رقبہ پر گندم کی کاشت کے حصول کیلئے خصوصی ٹاسک سونپ دئیے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گندم ملکی فوڈ سیکورٹی کے لیے ناگزیر ہے۔کاشتکاروں کے لیے گندم منافع بخش ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قراقرم ایکسپریس کا نیا جدید ریک لاہور سے روانہ، 20 کوچز پر مشتمل ٹرین نجی شعبے کے حوالے

صوبائی وزیر زراعت نے مزید کہا کہ گندم کے تصدیق شدہ بیج کے فروغ کیلئے 32 کروڑ روپے کی سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔پنجاب سیڈ کارپوریشن کا بیج 8 سو روپے کی سبسڈی کے بعد 7 ہزار روپے فی بیگ دستیاب ہے۔

انہوں نے کہا کہ 50 لاکھ ایکڑ کیلئے ڈی اے پی خریداری پر 17 ارب روپے کا اضافی بلاسود قرض فراہم کیا جارہا ہے۔کسان کارڈ کے ذریعے 3500 روپے فی ایکڑ بلا سود اضافی قرض سے 10 لاکھ کاشتکار استفادہ کریں گے،اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب شکیل احمد میاں نے کہا کہ خطہ پوٹھوہار میں ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان پر عمل درآمد جاری ہے،فیلڈ فارمیشنز کے تحت جاری گندم کی کاشت مہم کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ جارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کا گندم کی کاشت کے سلسلہ میں فعال عملی تعاون درکار ہے۔اجلاس میں ملک افتخار احمد ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری اور ملک اعتبار خان ایم پی اے سمیت راولپنڈی ڈویژن سے ڈپٹی کمشنرز، ڈائریکٹر جنرلز محکمہ زراعت پنجاب،کاشتکاروں و دیگر اسٹیک ہولڈرز کی شرکت

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے