فاروق آباد، مائیکرو فنانس بینک کے عملے کی غنڈہ گردی، غریب محنت کش کی جان چلی گئی

شیخوپورہ (پنجاب پوسٹ)فاروق آباد میں 50 ہزار روپے قرض کی قسط کی عدم ادائیگی کے معاملے پر مائیکرو فنانس بینک کے عملے کی مبینہ غنڈہ گردی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں بینک عملے کی جانب سے خاتون کو گھر سے دفتر منتقل کرکے مبینہ طور پر حبسِ بے جا میں رکھنے کا الزام سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خاتون کے شوہر اختر نے بینک عملے سے منت سماجت کی، تاہم مبینہ طور پر اسے دھکے دے کر دفتر سے باہر نکال دیا گیا۔ واقعے سے دلبرداشتہ ہو کر اختر نے بینک کے باہر زہریلی گولیاں کھا لیں، جس کے نتیجے میں اس کی حالت تشویشناک ہوگئی اور وہ جانبر نہ ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیں: قراقرم ایکسپریس کا نیا جدید ریک لاہور سے روانہ، 20 کوچز پر مشتمل ٹرین نجی شعبے کے حوالے

زہر خورانی سے جاں بحق ہونے والے محنت کش اختر کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دی گئی۔

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزمان حسنین شاہ اور سعدیہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے