پنجاب بھر میں ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن، 33 بھٹے مسمار، 34صنعتی یونٹس سیل،54 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ

لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب بھر میں ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف محکمہ ماحولیات کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ یکم سے 7 ستمبر کے دوران صوبے بھر میں اینٹوں کے بھٹوں، صنعتی یونٹس اور غیر قانونی پلاسٹک کے استعمال و فروخت میں ملوث مقامات کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 1,867 اینٹوں کے بھٹوں کی چیکنگ کی گئی، جن میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 33 بھٹے مسمار کیے گئے۔ کارروائیوں کے دوران متعدد خلاف ورزیوں پر مقدمات بھی درج کیے گئے اور لاکھوں روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

محکمہ ماحولیات نے 1,037 صنعتی یونٹس کا بھی معائنہ کیا، جہاں ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزیوں پر متعدد یونٹس کو سیل کرنے کے ساتھ مقدمات درج کیے گئے اور 54 لاکھ 10 ہزار روپے تک جرمانے عائد کیے گئے۔غیر قانونی پلاسٹک کے خلاف کارروائیوں کے دوران 1,290 انسپیکشنز کی گئیں، جس کے نتیجے میں 8,513 کلوگرام غیر قانونی پلاسٹک ضبط کیا گیا جبکہ 101 احاطے سیل کر دیے گئے۔فیوگیٹو ڈسٹ اور فضائی آلودگی کے تدارک کے لیے بھی مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری رہیں۔

ایک ہفتے کے دوران 40 یونین کونسلز کے دورے کیے گئے، جہاں خلاف ورزیوں پر 27 نوٹس جاری کیے گئے جبکہ 11 مقامات کو سیل کر دیا گیا۔صرف 7 ستمبر کو 395 اینٹوں کے بھٹوں، 235 صنعتی یونٹس اور 183 پلاسٹک یونٹس کی چیکنگ کی گئی۔ کارروائی کے دوران 1,338 کلوگرام غیر قانونی پلاسٹک ضبط کیا گیا، 29 احاطے سیل کیے گئے اور ایک لاکھ 67 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

محکمہ ماحولیات کے مطابق پنجاب بھر میں ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے اور فضائی آلودگی، غیر قانونی پلاسٹک اور صنعتی آلودگی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں مزید سخت کی جائیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے