سانگلہ ہل(پنجاب پوسٹ) کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی سہولیات کا تفصیلی جائزہ سانگلہ ہل میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں اور عوام کو فراہم کی جانے والی بنیادی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف نے سانگلہ ہل کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران کمشنر لاہور ڈویژن نے ٹی ایچ کیو ہسپتال سانگلہ ہل، ہِل پارک سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور جاری کاموں کی رفتار، معیار اور عوامی افادیت کا جائزہ لیا۔
ٹی ایچ کیو ہسپتال کے دورے کے موقع پر انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں، مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں و لواحقین سے ان کے مسائل بھی دریافت کیے۔
کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیا جائے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہ کی جائے۔
انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ جاری منصوبوں کی مسلسل نگرانی کی جائے تاکہ ان کے ثمرات جلد از جلد عوام تک پہنچ سکیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنرننکانہ صاحب رانا حمید اور اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل اسامہ امانت سمیت متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔










