ننکانہ صاحب: سی سی ڈی والدین کا سہارا بننے لگی ، لاپتہ کم سن لڑکا ، تلاش کرکے والدین کے حوالے ، تلاش کیسے کیا گیا؟

ننکانہ صاحب (پنجاب پوسٹ) تھانہ سیدوالہ کے نواحی چک نمبر 21/74 سے لاپتہ ہونے والا 16 سالہ محمد نوید بازیاب ہوگیا۔ ترجمان سی سی ڈی کے مطابق محمد نوید مدرسے کے لیے فیصل آباد جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا تھا، جس کے والد ولایت کی مدعیت میں اغواء کا مقدمہ درج کیا گیا۔

مقدمہ درج ہونے کے بعد سی سی ڈی نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے محمد نوید کی تلاش شروع کی۔

ڈی او سی سی ڈی رائے احسان الٰہی اور انچارج بڑا گھر سرکل شہباز ڈوگر کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے سی سی ڈی نے لاپتہ لڑکے کو تلاش کرلیا۔ سی سی ڈی نے محمد نوید کو بحفاظت اس کے والدین کے حوالے کردیا۔

بیٹے کی بحفاظت واپسی پر والدین نے سی سی ڈی حکام کا شکریہ ادا کیا اور کارکردگی کو سراہا۔

ترجمان سی سی ڈی کے مطابق اپنوں سے بچھڑے افراد کو تلاش کرکے ان کے خاندانوں سے ملانے کا سلسلہ جاری ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے