لاہور کے محنت کش رکشوں کے لیے بڑی خوشخبری، 2 کروڑ سے زائد کے چیکس منظور، آپ کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟

لاہور(پنجاب پوسٹ)لاہور میں مستحق محنت کشوں کو شفاف اور بروقت مالی معاونت کی فراہمی کے سلسلے میں ویلفیئر گرانٹس کے چیکس تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں صوبائی وزیر لیبر و افرادی قوت محمد منشاء اللہ بٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب کے دوران رجسٹرڈ ورکرز میں مجموعی طور پر 2 کروڑ 15 لاکھ روپے مالیت کے ویلفیئر گرانٹس کے چیکس تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر کمشنر سوشل سکیورٹی ذوالفقار علی کھرل، ڈی جی لیبر ویلفیئر سیدہ کلثوم حئی اور سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ ڈاکٹر مجتبٰی بھروانہ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر لیبر محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا کہ پنجاب بھر میں ڈیتھ گرانٹ، میرج گرانٹ اور ٹیلنٹ اسکالرشپ کی مد میں 38 کروڑ روپے کے 3 ہزار 649 چیکس تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ورکرز اور ان کے اہل خانہ کے معیار زندگی میں بہتری لانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

محمد منشاء اللہ بٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت محنت کشوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ محنت کش ملکی معیشت اور صنعتی ترقی میں بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ ورکرز کی فلاح و بہبود حکومت کی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ عزم بھی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ محنت کشوں کے بچوں کی تعلیم، صحت اور بہتر مستقبل کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ محنت کشوں کے بچوں کے لیے 73 سکولز قائم ہیں جبکہ 150 بچوں کو میڈیکل کالجز کے وظائف فراہم کیے جا رہے ہیں۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔ سوشل سکیورٹی ہسپتال سیالکوٹ کو 50 بستروں سے بڑھا کر 100 بستروں تک توسیع دی گئی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے