ہر گھر کا کوڑا حکومت پنجاب کی ذمہ داری، ستھرا پنجاب ہر محلے کی جیو فینسنگ کیوں کر رہا ہے؟

لاہور(پنجاب پوسٹ)وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ سُتھرا پنجاب پروگرام کے تحت ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن آپریشنز کی جیوفینسنگ کا عمل تکمیل کے قریب ہے، جس سے صفائی کی سروسز کی مؤثر نگرانی اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے میں مدد ملے گی۔

وزیر بلدیات کی زیر صدارت سُتھرا پنجاب کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں ضلعی سُتھرا پنجاب ایجنسیز کی کارکردگی کا فرداً فرداً جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں جیوفینسنگ کے ذریعے صفائی آپریشنز کی مانیٹرنگ، یونین کونسل کی سطح پر سروس ڈیلیوری اور ڈیجیٹل نگرانی کے نظام پر تفصیلی غور کیا گیا۔

ذیشان رفیق نے کہا کہ جیوفینسنگ کے ذریعے بعض مقامات پر سروس ڈیلیوری سے متعلق شکایات کا ازالہ ممکن ہوگا، جبکہ یونین کونسل کی سطح پر آپریشن جتنا منظم ہوگا، عوام کو صفائی کی سہولت اتنی ہی بہتر انداز میں فراہم کی جا سکے گی۔ جیومیپنگ کو سُتھرا پنجاب کے ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

وزیر بلدیات نے لوڈر رکشوں پر میگافون کے ذریعے ویسٹ کولیکشن کے اعلانات کا انتظام جلد مکمل کرنے اور ہر بیٹ میں ورکرز و مانیٹرز کے نام اور فون نمبرز کے بینرز آویزاں کرنے کی ہدایت کی، تاکہ شہری شکایت کی صورت میں متعلقہ اہلکاروں سے براہِ راست رابطہ کرسکیں۔

انہوں نے ایم ڈیز اور تحصیل مینجرز کو روزانہ کی بنیاد پر بیٹس کے دورے کرنے، استعدادِ کار بڑھانے کیلئے ٹیم ورک کو فروغ دینے اور فیلڈ آپریشنز کی مؤثر نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

ذیشان رفیق نے واضح کیا کہ ناقص کارکردگی پر صرف فیلڈ ورکرز کے خلاف تادیبی کارروائی کافی نہیں، ذمہ دار افسران کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔اجلاس میں اینٹی لٹرنگ اور عوامی آگاہی مہم کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے