بھلوال (پنجاب پوسٹ) ستھرا پنجاب ایجنسی کے ورکر نے تنخواہ میں مبینہ کٹوتی کے خلاف آواز اٹھائی تو سپروائزر مبینہ طور پر آپے سے باہر ہوگیا۔
متاثرہ ورکر کے مطابق سپروائزر نے اسے لاتوں، مکوں اور تھپڑوں سے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
متاثرہ ورکر کا کہنا ہے کہ وہ اپنی پوری تنخواہ کا مطالبہ کر رہا تھا، تاہم اس کے ساتھ مبینہ طور پر بدسلوکی اور تشدد کیا گیا۔
متاثرہ ورکر نے ڈی پی او سرگودھا، کمشنر سرگودھا اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے واقعے کا نوٹس لینے اور سپروائزر ستھرا پنجاب ایجنسی بھلوال کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔










